این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کے کرپشن کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی

جمعرات 21 فروری 2019 15:26

این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کے کرپشن کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لاہور: احتساب عدالت میں این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کے کرپشن کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ گزشتہ روز عدالت کے روبرو گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے جس کے بعد کیس پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان ایاز خان نیازی وعیرہ کو سندھ احتساب عدالت نے دسمبر میں قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ جیل میں بند ہیں، عدالت کے روبرو ملزم ایاز خان نیازی سمیت چاروں ملزمان 342کے تحت اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں ۔

ملزما ن نے 2009 میں این آئی سی ایل کیلئے 20کنال 2مرلے کا کمرشل پلاٹ انتہائی مہنگے داموں خرید، ائرپورٹ کے قریب انتہائی مہنگے داموں اراضی خریدی گئی۔جس کی مارکیٹ ویلیو انتہائی کم تھی۔