عدالتی عملے کی ہڑتال ، غیر ملکی ماڈل کیخلاف منشیات کیس کی سماعت 23فروری تک ملتوی

جمعرات 21 فروری 2019 16:03

عدالتی عملے کی ہڑتال ، غیر ملکی ماڈل کیخلاف منشیات کیس کی سماعت 23فروری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سیشن عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کر کے 23فروری تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیشن عدالت میں عدالتی عملے کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔غیر ملکی ماڈل ٹریسا بخشی خانے میں بند رہی۔عدالت نے ملزمہ کے وکیل کو حتمی بحث کے لئے 23فروریکو دوبارہ طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :