Live Updates

حکومت ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بارے میں نہیں سوچ رہی.وفاقی وزیر اطلاعات

ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کا معاملہ زیر غور نہیں اور اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں.فواد چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 فروری 2019 14:39

حکومت ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بارے میں نہیں سوچ رہی.وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری۔2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بارے میں نہیں سوچ رہی. انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کا معاملہ زیر غور نہیں اور اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں. انہوں نے یہ بیان ان میڈیا رپورٹس پر دیا جن میں کہا جارہا تھا کہ حکومت ملک میں اتوار کی موجودہ ہفتہ وار تعطیل کو جمعے سے تبدیل کررہی ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا 2 دورہ روزہ کیا تھا، اس موقع پر میڈیا میں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حکومت ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بارے میں سوچ رہی ہے، جس کا مقصد عرب ممالک سے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے. لیکن سوشل میڈیا پر مذکورہ تبدیلی کی رپورٹس کی سختی سے مخالفت کی گئی تھی.

تاہم اس موقع پر جب اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے ایسی کسی تبدیلی کی تردید کی تھی. انہوں نے یہ بیان ان میڈیا رپورٹس پر دیا جن میں کہا جارہا تھا کہ حکومت ملک میں اتوار کی موجودہ ہفتہ وار تعطیل کو جمعے سے تبدیل کررہی ہے. واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا 2 دورہ روزہ کیا تھا، اس موقع پر میڈیا میں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حکومت ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بارے میں سوچ رہی ہے، جس کا مقصد عرب ممالک سے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے.

لیکن سوشل میڈیا پر مذکورہ تبدیلی کی رپورٹس کی سختی سے مخالفت کی گئی تھی. تاہم اس موقع پر جب اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے ایسی کسی تبدیلی کی تردید کی تھی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات