Live Updates

پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیاد مواقع ہیں،چینی سفیر یائو جنگ

سی پیک منصوبوں سے بیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا، سی پیک سکل ڈویلپمنٹ اور درپیش چیلنجز بارے کانفرنس سے خطاب

جمعرات 21 فروری 2019 16:03

پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیاد مواقع ہیں،چینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیاد مواقع ہیں، سی پیک منصوبوں سے بیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا ۔جمعرات کو سی پیک سکل ڈویلپمنٹ اور درپیش چیلنجز پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیاد مواقع ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پہلے پانچ سال میں سی پیک کے بیس منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انہوںن ے کہاکہ ان منصوبوں سے بیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا۔ چینی سفیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی واضح ہے۔چینی سفیر نے کہاکہ عمران خان پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے مزید سرمایہ کاری پاکستان میں آ رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سکل ڈویلپمنٹ سی پیک کیلئے ضروری ہے ،سکل ڈویلپمنٹ سے روزگارمواقع بڑھیں گے ۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہمارا وفد سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام کو ختمی شکل دینے کیلئے پاکستان آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر ریسورسز شفٹ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں نوجوانوں کیلئے سی پیک میں مواقع ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم 20 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے پیدا کر چکے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کلیئر پالیسی دی کہ 10 ملین روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں روزگار کیلئے مواقع موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی پالیسی روزگار پیدا کرناہے پالیسی موجود ہے عملدرآمد کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام چائنیز کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ نیوٹیک اور مقامی حکومتوں سے رابطہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات