اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 21 فروری 2019 16:03

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے فاروق آدم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

وزارت دفاع کی جانب سے بریگیڈیئر فلک ناز عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر فلک ناز نے کہا کہ اسد درانی کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔بریگیڈیئر فلک ناز نے کہا کہ انکوائری کی روشنی میں اسد درانی کے خلاف کچھ اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔بریگیڈیئر فلک ناز نے کہاکہ انہیں سفارشات کی روشنی میں اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کی ہدایت کی گئی۔بریگیڈیئر فلک ناز نے کہا کہ بریگیڈیئر پلک نازنے جنرل پرویز مشرف اور ایان علی کے مقدمات کا حوالہ بھی دیا ۔بریگیڈیئر فلک ناز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسد درانی کا نام ای آئی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا۔عدالت نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔