Live Updates

6 رکنی خیبر پختونخوا آرچری ٹیم قومی آرچری چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

7 ویں قومی آرچری چمپئن شپ 25 فروری سے کراچی میں کھیلی جائے گی

جمعرات 21 فروری 2019 16:28

6 رکنی خیبر پختونخوا آرچری ٹیم قومی آرچری چمپئن شپ میں شرکت کرے گی
پشاور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) 6 رکنی خیبر پختونخوا آرچری ٹیم قومی آرچری چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ خیبر پختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کی سیکرٹری وصال محمد خان کے مطابق خیبر پختونخوا آرچری کی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں اکبر اعظم، وقاص احمد خلیل اور وقار سعد جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں شہناز، مسکن اور ناصرہ شامل ہیں، قاضی اسد ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ 7 ویں قومی آرچری چمپئن شپ 25 فروری سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا چنائو میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین وصال محمد خان جبکہ دیگر ممبران میں کاشف کان، عمران خان اور مسز بے مثال شامل تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :