اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کا بھارت میں کشمیری مسلمانوں پر حملوں پر اظہار تشویش

جمعرات 21 فروری 2019 16:36

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کا بھارت میں کشمیری مسلمانوں پر حملوں ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر Rupert Colvilleنے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھارت بھر میں کشمیریوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق Rupert Colville نے جنیوا میںجاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارے کے انسانی حقوق کمیشن کو اس بات پر تشویش ہے کہ بھارت میں کچھ عناصر پلوامہ حملے کو جواز بنا کر کشمیریوں اور مسلمانوں کو دھمکیوں اور حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوںنے امید ظاہر کی کہ بھارت لوگوں کو نسلی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے گا۔ انسانی حقوق کے کمشنر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دو ایٹمی طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان کشیدگی سے خطے کی سلامتی مزید خطرے میں نہیں پڑے گی۔