وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کے دورہ یورپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے‘طاہر فاروقی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو یورپین پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا اور انہیں متوجہ کرنا انتہائی غیرمعمولی کامیابی ہے‘ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر

جمعرات 21 فروری 2019 16:37

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) صدر مسلم لیگ( ن )یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو یورپین پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا اور انہیں متوجہ کرنا انتہائی غیرمعمولی کامیابی ہے جس کا کریڈٹ راجہ محمد فاروق حیدر خان کو جاتا ہے، وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کے دورہ یورپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی ہے۔

عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے یورپین اراکین پارلیمنٹ سے خصوصی ملاقاتوں میں بھی انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان ریاست کے واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیااور کشمیریوں کی آواز کو یورپی ایوانوں تک پزیرائی حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

وزراء نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا دورہ انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرا عظم آزادکشمیر کے دورہ سے یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی جس میں وزیر اعظم نے یورپی اراکین پارلیمنٹ کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی محنت کے اثرات سامنے آرہے ہیں، انہوں نے کہاکہ یورپ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم پر آواز بلند ہونا کشمیری عوام کی بڑی کامیابی ہے جنہوں نے اپنی تحریک آزادی میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔معصوم کشمیریوں کی آواز دنیا کے ہر فورم تک پہنچانے کیلئے حکومت آزادکشمیر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔