سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا گئے
سابق چیف جسٹس سے پیسے وصول کیے جانے چاہئیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 فروری 2019 15:17
(جاری ہے)
عوام کی گیس اور بجلی کے بلوں سے چیخیں نکل رہی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جوحکومت کی اقتصادی کارکردگی پر ایک چارج شیٹ ہے۔ اس رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے اندر جو خسارہ ہے پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں 100 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مجھ پر بھروسہ کرتی ہے ، میں چندے اکٹھا کرتا ہوں، آپ مجھے وزیراعظم بنا دیں اور پھر دیکھیں کہ قوم مجھ پر ٹیکس کی بارش کیسے کر دے گی۔ ٹیکس ریٹرن میں بھی شارٹ فال دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر چندہ مانگے 122 ارب روپے خرچ کرکے ڈیم کی زمین خریدی۔ 13 ارب روپے خرچ کرکے تشہیری مہم چلائی گئی اور 9 ارب روپے اکھٹے کیے گئے۔ ان کے وزیر کہتے تھے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دو سو ارب ڈالر بھیجیں گے ۔ ڈیم فنڈ کی جمع ہوئی رقم میں سوا ارب روپے بیرون ملک سے آئے، جبکہ باقی سارا پیسہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ڈاکہ ڈال کرزبردستی پیسہ اکھٹا کیا گیا۔ فوج کی تنخواہیں کاٹ کر دو ارب روپیہ جمع کروایا گیا۔ ٹیچرز کی اور سرکاری ملازم کی ایک یا دو دن کی تنخواہیں کاٹ لی گئیں اور جس محکمے کا کیس زیر سماعت ہوتا تھا اس کا سربراہ جا کر چیف جسٹس کو چیک پیش کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سابق چیف جسٹس کو قوم کے سامنے پیش ہونا چاہئیے، جو بابائے ڈیم بنے اور جنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ڈیم بنائیں گے وہ قوم کو ڈیم کے نام پر بھی بے وقوف بنا کر چلے گئے۔ 11 سو ارب کا پراجیکٹ ہے جب تک آپ کے پاس 8 ارب ڈالر نہیں ہوں گے کوئی ٹھیکیدار اپنی بڈ جمع نہیں کروائے گا، ان پیسوں کی وصولی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کرنی چاہئیے۔مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.