برٹش ہائی کمشنر ،ہیڈ آف ڈیفرٹ اور پینی مارڈنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ براے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کا فرانزک سائنس ایجنسی کا دورہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی فرانزک سائنس ایجنسی میں کرمنل جسٹس سسٹم کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ

جمعرات 21 فروری 2019 16:41

برٹش ہائی کمشنر ،ہیڈ آف ڈیفرٹ اور پینی مارڈنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ براے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) برٹش ہائی کمشنر برائے پاکستان تھامس ڈیورڈ ،ہیڈ آف ڈیفرٹ اور پینی مارڈنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ براے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ نے فرانزک سائنس ایجنسی کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے فرانزک سائنس ایجنسی میں کرمنل جسٹس سسٹم کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بریف کیا ۔

انہوں نے قانون کی حکمرانی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے اقدامات کے متعلق بھی آگاہ کیا ۔پینی مارڈنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ براے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ اور وفد نے فرانزک سائنس ایجنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کرمنل جسٹس سسٹم میں فرانزک سائنس ایجنسی کی افادیت کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر فرانزک سائنس ایجنسی محمد اکرم بھی موجود تھے ۔برٹش ہائی کمشنر براے پاکستان تھامس ڈیورڈ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی خدمات کو سراہا ۔پینی مارڈنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ براے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ نے پودا بھی لگایا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے برٹش کمشنر تھامس ڈیورڈ اور پینی مارڈنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ براے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کا فرانزک سائنس ایجنسی کے دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :