دنیا میں بولی جانے والی 36 فیصد مادری زبانوں کے خاتمے کا خطرہ
پنجابی دنیا میں بولی جانے والی 12 ویں اور اردو 20 ویں بڑی زبان ،150سے اب تک 230زبانیں ناپید ہوچکی ہیں
جمعرات 21 فروری 2019 16:41
(جاری ہے)
دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں چینی، ہسپانوی، انگریزی، عربی، ہندی اور بنگالی ہیں۔
انگریزی 112 ممالک میں بولی جاتی ہے۔یونیسکو کے مطابق 1950 سے لیکر اب تک230/ مادری زبانیں ناپید ہوچکی ہیں جن کو بولنے والا اب کوئی نہیں ہے اٹلس آف ورلڈ لینگویج ان ڈینجر 2009 کے مطابق دنیا کی 36/ فیصد (2498)زبانوں کو اپنی بقا کے لئے مختلف النوع کے خطرات لاحق ہیں ایسے خطرات سے دوچار زبانوں میں سے 24/ فیصد (607)زبانیں غیر محفوظ (جن کا استعمال بچے صرف گھروں تک کرتے ہیں) ہیں۔ 25/ فیصد (632)ناپیدی کے یقینی خطرے (جنہیں بچے گھروں میں بھی مادری زبانوں کے طور پر نہیں سیکھتی) سے دوچار ہیں اس کے علاوہ 20/ فیصد (562) زبانوں کو خاتمہ کا شدید خطرہ (دادا پڑدادا کی زبان جو ماں باپ جانتے ہیں مگر بچے نہیں بولتی) لاحق ہے۔ 21.5 فیصد (538)زبانیں تشویش ناک حد تک خطرات (دادا پڑدادا میں بھی باقاعدگی سے نہ بولی جانے و الی زبان)کا شکار ہیں جبکہ 230/ تقریبا (10/ فیصد) زبانیں متروک ہوچکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم و ثقافت کی تحقیق کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات، صوبہ سرحد، بلوچستان، کشمیر، بھارت اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بولی جانے والی 27/ چھوٹی مادری زبانوں کو ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے ان میں سے 7/ زبانیں غیر محفوظ گردانی جاتی ہیں جن کو بولنے والے 87/ ہزار سے 5/ لاکھ تک ہیں اس کے علاوہ 14/ زبانوں کو خاتمے کا یقینی خطرہ لاحق ہے جن کو بولنے والوں کی تعداد کم سے کم 500/ک اور زیادہ سے زیادہ 67/ ہزار ہے جبکہ 6/ زبانیں ایسی ہیں جن کو بولنے والے 200/ سے 5500/ کے درمیان ہیں یہ زبانیں ختم ہونے کے شدید خطرے کا شکار ہیں۔ مادری زبانوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے پاکستان دنیا میں 28/ ویں نمبر پر ہے جبکہ سب سے زیادہ 196/ زبانوں کو بھارت میں خطرات لاحق ہیں امریکا کی 191/ برازیل کو 190/ انڈونیشیا کی 147/ اور چین کی 144/ زبانوں کی بقا کو خطرہ ہے ۔ زبانوں پر تحقیق کرنے والے امریکی ادارے Enthologue کے مطابق ملکوں کے حوا لے سے انگریزی سب سے زیادہ 112/ ممالک میں بولی جاتی ہے اس کے بعد 60/ ممالک میں فرنچ، 57/ میں عربی، 44/ میں ہسپانوی اور جرمن بھی 44/ ممالک میں بولی جاتی ہے جبکہ اردو 23/ ہندی 20/ اور پنجابی 8/ ممالک میں بولی جاتی ہے۔ سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک کے مطابق ملک میں 48/ فیصد آبادی پنجابی، 12/ فیصد سندھی، 10/ فیصد سرائیگی، 8/ فیصد پشتو، 8/ فیصد ہی اردو، 3/ فیصد بلوچی، 2/ فیصد ہندکو ایک فیصد براہاوی جبکہ انگریزی اور دیگر چھوٹی زبانیں 8/ فیصد بولی جاتی ہیں۔ یونیسکو کے مطابق دنیا میں بولی جانے و الی زبانوں کی تعداد 6912/ ہے۔ دنیا میں بولی جانے و الی 33/ فیصد زبانیں ایشیا اور 30/ فیصد افریقا میں بولی جاتی ہیں۔ دنیا میں دوسری زبان کے طور پر بولی جانے والی سب سے بڑی زبان انگریزی ہے کسی ایک ملک میں سب سے زیادہ 820/ زبانیں پاپانیوگنی میں بولی جاتی ہیں دنیا میں سب سے پہلی تحریری زبان 3200قبل مسیح کی مصری زبان ہے جبکہ 3500 سالہ قدیم چینی اور یونانی تحریریں آج بھی زندہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.