اب ادھر ادھر کی بات نہ کرو مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئو‘ملک عبدالمجید

اب ضرورت عملی اقدامات کی ہے نہ کہ رام کہانیاں سنانے کی‘رام کہانیاں سنانے سے مسئلہ کشمیر حل ہونے والا نہیں

جمعرات 21 فروری 2019 16:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی صدر ملک عبدالمجیدنے کہا ہے کہ اب ادھر ادھر کی بات نہ کرو مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئو‘ اب ضرورت عملی اقدامات کی ہے نہ کہ رام کہانیاں سنانے کی۔رام کہانیاں سنانے سے مسئلہ کشمیر حل ہونے والا نہیں۔پاکستان اور آزادکشمیر کے یہ نام نہاد حکمران کے ایچ خورشید کے بتائے ہوئے فارمولے پر جب تک عمل نہیں کریں گے تب تک مسئلہ کشمیر کسی صورت حل نہیں ہوسکتا وہ اس لیے کہ ہٹ دھرمی دونوں طرف ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوںکی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے نہ کہ دونوں ملکوں کی ضد کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر کا حل 1962میں کے ایچ خورشید نے دوٹوک الفاظ میں اس کا حل بتادیا کہ ریاست کی نمائندہ حکومت کو تسلیم کیاجائے باقی ممالک سے آزادکشمیر کو تسلیم کروایا جائے چند دونوں میں مسئلہ کشمیر کاحل نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

آج جو صورتحال ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہم کسی بھی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں تصادم کے بجائے اصل فریق کشمیریوں کوٹیبل پر لایا جائے اور مسئلہ کشمیر ٹیبل پر بیٹھ کا احسن طریقے سے حل کیا جائے ۔

ایک دوسرے کو دھمکیان دینے اور ایک دوسرے کی عوام کو بھڑکانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیںہوگا۔اس پر دونوں ممالک کو غور کرنا چاہیے ہم کشمیری کیا چاہتے ہیں اس کا ہمیں موقع دیا جائے۔