اسلام آباد کار میلہ 2019ء: پاک ویلز اسلام آباد میں قدم رکھتا ہوا

لاہور میں یکے بعد دیگرے دو کامیاب کار میلوں کے بعد PakWheels اب دارالحکومت میں اپنا جادو دکھانے کے لیے تیار ہے

جمعرات 21 فروری 2019 15:33

اسلام آباد کار میلہ 2019ء: پاک ویلز اسلام آباد میں قدم رکھتا ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) لاہور میں یکے بعد دیگرے دو کامیاب کار میلوں کے بعد PakWheels اب دارالحکومت میں اپنا جادو دکھانے کے لیے تیار ہے – تو اپنے کیلنڈر پر 24فروری 2019ء کی تاریخ پر نشان لگا لیں، جب 2F2F، لیک ویو پارک میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک پاک ویلز کار میلہ اسلام آباد منعقد ہوگا۔
پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ ہے لیکن جینوئن استعمال شدہ گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے میں کئی لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے۔

اس کو سراہتے ہوئے PakWheels خرید و فروخت کے ایک غیر معمولی تجربے کے لیے خریدار اور فروخت کرنے والوں کو ایک چھت تلے لا رہا ہے۔ پاک ویلز کار میلہ ایسا ہی ایک پلیٹ فارم ہے۔
خریداروں کو انتخاب کے لیے سینکڑوں سرٹیفائیڈ کاریں میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

فروخت کرنے والوں کو اپنی گاڑیوں کے حقیقی خریداروں کی تلاش کا آسان تجربہ حاصل ہوگا۔ مزید برآں، اسلام آباد کار میلے میں پاک ویلز کی سرٹیفائیڈ اکروں کی وسیع ورائٹی بھی ہوگی۔


پاک ویلز کار میلے کے فوائد:
خریداروں کے لیے:
●    سینکڑوں مستند اور معائنہ شدہ گاڑیاں برائے فروخت
●    پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی 30 دن/1000 کلومیٹر وارنٹی
●    صرف اچھی کنڈیشن کی گاڑیاں سرٹیفائیڈ ہوتی ہیں
●    پاک ویلز سرٹیفائیڈ گاڑیوں کی تصدیق شدہ دستاویزات
●    نجی فروخت کنندگان سے گاڑیاں خریدیں
فروخت کنندگان کے لیے
●    اپنی گاڑی فروخت کرنے کا بہترین موقع
●    ہزاروں حقیقی خریداروں کی موجودگی
●    پاک ویلز ٹیم گاڑیوں کی آکشن شیٹ کی تصدیق کرسکتی ہے
●    پاک ویلز ٹیم اسی مقام پر گاڑیوں کا معائنہ کر سکتی ہے
پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاریں ہی کیوں؟
یہ پروگرام تکنیکی ماہرین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے جدید ترین آلات کی مدد سے جامع معائنہ کرنے کے بعد گاڑیوں کو سرٹیفائیڈ قرار دیتا ہے۔

اگر گاڑی درآمد کردہ ہو تو پاک ویلز آکشن شیٹ کی تصدیق بھی کرتا ہے۔
مزید برآں، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اس کار میلے میں بڑی تعداد میں انعامات بھی دیے جائين گے۔ اس لیے 24 فروری 2019ء کو اپنی آمد یقینی بنائیں۔
اس ایونٹ کے لیے ہمارے معزز اسپانسرز GNN، اردو پوائنٹ، پاکستان ٹوڈے ہیں اور FM 91 ہمارا ریڈیو پارٹنر ہے۔