بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کی طرف سے کسی ایڈونچر کا فوری جواب دیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

سعودی عرب نے پاکستانی موقف کی تائید کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں، وزیر خارجہ کا انٹرویو

جمعرات 21 فروری 2019 16:43

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کی طرف سے کسی ایڈونچر کا فوری جواب دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کی طرف سے کسی ایڈونچر کا فوری جواب دیا جائے گا،سعودی عرب نے پاکستانی موقف کی تائید کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کی طرف سے کسی ایڈونچر کا فوری جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ان کے خط کا مثبت جواب آیا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک فریق امن کی بات کر رہا ہے اور دوسرا فریق جنگ کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھارتی دبائوکے باوجود پاکستان کی مذمت سے انکار کردیا اور سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اٴْن کا ملک کیسے پاکستان کی مذمت کرے جب اٴْن کے سامنے ابھی کوئی ثبوت ہی موجود نہیں ہے