پاکستان سپر لیگ ،سرفراز احمد نے زیادہ سٹمپ آﺅٹ کرنےکا ریکارڈ برابر کردیا

کامران اکمل اور محمد رضوان کے ساتھ ریکارڈ کے مالک بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 فروری 2019 16:23

پاکستان سپر لیگ ،سرفراز احمد نے زیادہ سٹمپ آﺅٹ کرنےکا ریکارڈ برابر ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری 2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ سٹمپ آﺅٹ کرنےکا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ سرفراز احمد نے ملتان سلطانز کے اوپنر شان مسعودکو لیگ سپنر فواد احمد کی گیند پر سٹمپ آﺅٹ کرکے یہ اعزازاپنے نام لیا،وہ پشاور زلمی کے کامران اکمل اور کراچی کنگز محمد رضوان کے ساتھ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ8سٹمپنگ کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔

اس فہرست میں کراچی کنگز کے مشفیق الرحیم 2سٹمپ آﺅ ٹ کرکے ا س فہرست میں تیسرے اور ملتان سلطانزاور کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے کمار سنگاکارا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بریڈ ہیڈن ایک ، ایک سٹمپ آﺅٹ کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔ سرفراز احمد اب تک پاکستان سپر لیگ میں34میچز میں21شکا ر کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں ،کامران اکمل 36میچز میں31شکار کرکے پہلے اور محمد رضوان30میچز میں26شکا رکرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایونٹ میں اب تک کی ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرتے ہوئے جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی، اوپنر شین واٹسن نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر 61 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی انکی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے جبکہ روسو نے 67 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا وہ ناٹ آﺅٹ رہے، عمراکمل نے 17 رنز کی باری کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے سلطانز کو بیٹنگ کرنےکی دعوت دی، سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری سکور کی، انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ جیمز ونس 28، شان مسعود 18،ایون 10،کرسٹیچئن اور اینڈرے رسل 18،18، شاہد آفریدی صفر، نعمان علی 2، علی شفیق اور شکیل انصر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے 2،2 جب کہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔