میری سفید پوشی کاشتکاری میں ہی ہے ،کاشتکاروں کا چیمبر ہونا چاہیے، غلام سرور خان

خام مال دینے والوں کوکوئی نہیں پوچھتا، پالیسی بزنس مین سے مشاورت کر کے بنتی ہے،مارکیٹ کمیٹیوں میں سیاسی لوگوں کوعہدہ دیا جا رہا ہے ، خطاب

جمعرات 21 فروری 2019 17:02

میری سفید پوشی کاشتکاری میں ہی ہے ،کاشتکاروں کا چیمبر ہونا چاہیے، غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ میری سفید پوشی کاشتکاری میں ہی ہے ،کاشتکاروں کا چیمبر ہونا چاہیے ،خام مال دینے والوں کوکوئی نہیں پوچھتا، پالیسی بزنس مین سے مشاورت کر کے بنتی ہے،مارکیٹ کمیٹیوں میں سیاسی لوگوں کوعہدہ دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بھی کاشتکار ہوں،کاشتکار کا پورے ملک میں استحصال ہو رہا ہے، میری سفید پوشی کاشتکاری میں ہی ہے ،کاشتکاروں کا بھی چیمبر ہونا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ چیمبر کیلئے ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے ہر صوبے اور وفاق میں چیمبر ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ خام مال دینے والوں کوکوئی نہیں پوچھتا، پالیسی بزنس مین سے مشاورت کر کے بنتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مڈل مین کے کردار کو کم کرنا ہے ،مارکیٹ کمیٹیوں پر بھی ریویو ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیوں میں سیاسی لوگوں کوعہدہ دیا جا رہا ہے ،وہ سیاسی بندہ زراعت سے متعلقہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :