پلواما واقعہ پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ، بھارتی جج

پاکستانی فوج تیار ہے، پاکستان کو کوئی سرپرائز نہیں دیا جا سکتا، لائن آف کنٹرول کراس تو کریں، جم کر ردعمل آئیگا، جسٹس مرکنڈے کاٹجو

جمعرات 21 فروری 2019 17:02

پلواما واقعہ پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان نیوکلیئر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پلواما واقعہ پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے، پاکستان کو کوئی سرپرائز نہیں دیا جا سکتا، لائن آف کنٹرول کراس تو کریں، جم کر ردعمل آئیگا۔

جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ یہ بھارتی رہنمائوں کی نا اہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی حامی ہے، پلواما واقعہ کے بدلے میں معصوموں کو مارکر بھارت پرامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے نے کہا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوئوں کی کوئی حقیقت نہیں، اس بار بھارت سرجیکل اسٹرائیک نہیں کر پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں سوئے ہوئے شخص کو طمانچہ مار کر بھاگ جانے کے سوا بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوئوں کی کوئی حقیقت نہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے سوال کیا کہ بدلے کا شور مچانے والے بتائیں کہ بھارت کیا ایکشن لے گا معصوموں کا قتل عام، کیا یہ ہے بھارت کی بہادری ہے۔