آسٹریلیا میں ادھیڑ عمر خاتون نے مقابلہ حسن میں بیٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 21 فروری 2019 17:17

آسٹریلیا میں ادھیڑ عمر خاتون نے مقابلہ حسن میں بیٹی کو بھی پیچھے چھوڑ ..
ْمیلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) آسٹریلیا میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں نوجوان لڑکی کے بجائے ادھیڑ عمر نے خوبصورتی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہر سال ہونے والے ’مس گلیکسی آسٹریلیا‘ کے مقابلے میں 42 سالہ ٹیمی رابرٹس نے خوبصورتی میں اپنی 18 سالہ بیٹی جورڈین اسپینلی کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔

’مس گلیکسی آسٹریلیا 2018‘ کا مقابلہ گزشتہ برس ہوا تھا، جس میں آسٹریلیا بھر سے کئی خوبرو لڑکیوں نے حصہ لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق مس گلیکسی آسٹریلیا 2018‘ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی 42 سالہ ٹیمی رابرٹس پیشے کے لحاظ سے چیئرلیڈر ڈانسر کی کوچ ہیں۔ٹیمی رابرٹس کی بیٹی 18 سالہ جورڈین اسپینلی کو مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بیٹی کے اکیلے پڑ جانے اور کمزور ہوجانے کے بعد 42 سالہ والدہ نے اسے سہارا دینے کے لیے مقابلہ حسن میں حصہ لیا تاہم اتفاق سے وہ ہی اس مقابلے کی فاتح قرار پائیں اور انہوں نے خوبصورتی میں اپنی ہی بیٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔دونوں ماں اور بیٹیوں کے مد مقابل آسٹریلیا بھر کی اور بھی کئی خوبرو حسینائیں تھیں۔مقابلہ حسن کے اختتام پر 42 سالہ ٹیمی رابرٹس کو ’مس گلیکسی آسٹریلیا 2018 منتخب کرلیا گیا ،ان کی بیٹی 18 سالہ جورڈین اسپینلی کو مس ٹین گلیکسی کی پہلی رنر اپ منتخب کیا گیا۔

نوجوان بیٹی کے بجائے ادھیڑ عمر والدہ کی جانب سے خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے پر نہ صرف میلے کے منتظمین بلکہ آسٹریلیا بھر اور دیگر ممالک کے لوگ بھی حیران رہ گئے ادھیڑ عمر کی خاتون کی جانب سے خوبصورتی میں خوبرو لڑکیوں کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ثابت ہوا کہ حسن کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :