چین میں چاقو بردار شخص کا حملہ،11 افراد زخمی

جمعرات 21 فروری 2019 17:17

چین میں چاقو بردار شخص کا حملہ،11 افراد زخمی
جیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

چینی حکام کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس کی شناخت 33 سالہ گو کیبین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور طالب علم شامل ہیں۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :