ڈاؤلینس نے کچن کے کاموں میں سہولت کے لیے ہینڈ بلینڈر متعارف کرادیا

جمعرات 21 فروری 2019 17:35

ڈاؤلینس نے کچن کے کاموں میں سہولت کے لیے ہینڈ بلینڈر متعارف کرادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈاؤلینس ہوم اپلائنسز میں مارکیٹ لیڈراورترکی کی سب سے بڑے انٹرپرائز آرشلک کا کل ملکیتی ادارہ ہے جو یورپ میں تیسرا بڑا مینوفیکچرر ہے۔انتہائی قابل اعتماد برانڈ، ڈاؤلینس نے اب پاکستان میں جدید ترین ہینڈ بلینڈر (DWHB 875 )متعارف کرایا ہے۔ یہ مشین متعدد کام سر انجام دے سکتی ہے اور صارفین کے لیے کچن کے کاموں میں درپیش پریشانیوں کو دور کرتی ہے۔

یورپی معیار کے ہینڈ بلینڈر کی خوبیوں میں کئی کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے جو عمومی الجھن کے بغیرمختلف اقسام کی بلینڈنگ انجام دے سکتا ہے اور آپ کے کچن کے کاموں کو مکمل طور پر صاف ستھرا اور صحت بخش رکھتا ہے کیوں کہ اس میں کھانے پینے کی اشیاء کوکنگ پاٹ میں بلینڈ ہوتی ہیں جس سے استعمال کرنے والے کے سہولت میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹورز پر دستیاب اس جدید پروڈکٹ کے ساتھ ڈاؤلینس اب صارفین کے لیے ایک ایسے اہم کچن پارٹنر کے طور پر اور قریب آگیا ہے جس پر صارفین اعلیٰ ترین معیار، بھروسے اور جدت کے باعث اعتماد کرتے ہیں۔ یورپ میں بہت زیادہ فروخت ہونے والی اس پروڈکٹ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ یہ پاکستانی گھروں کے لیے فوڈ پروسیسنگ کے تقاضوں کو پورا کر سکے۔ اس کی طاقت ور موٹر ، پائیدار اسٹین لیس طاسٹیل بلیڈز کے ساتھ طویل عرصے تک کارکردگی یقینی بناتے ہیں اور اس کی اسپیڈ کی سیٹنگز تبدیل بھی کی جا سکتی ہیں۔

مزید برآں، ڈاؤلینس کی جانب سی 100دن کی ریپلیسمنٹ وارنٹی بھی دستیاب ہے جو اس پروڈکٹ کے قابل بھروسہ ہونے کی یقین دہانی ہے۔ یہ جہاں مختلف اقسام کی کھانے پینے کی اشیاء ، مثلاً ملک شیک، پھینٹی ہوئی کریم، خالص اجزاء جھاگ دار کافی، وغیرہ کو نہایت عمدہ طریقے سے بلینڈ کرتا ہے وہیں اس میں پاکستانی کھانوں مثلاً حلیم، لسی، رائتے اور دیگر اشیاء کو بھی بلینڈ کرنے کی خصوصی صلاحیت موجود ہے۔

ڈاؤلینس ہینڈ بلینڈر فری ریسیپی بک کے ساتھ دستیاب ہے جس میں پاکستانی اور بین الاقوامی ڈشیں بنانے کی ترکیبیں دی گئی ہیں اور اس کے علاوہ ایمرشن بلینڈر، چاپر، وہسک، پلاسٹک جگ اور ایک وال ماؤنٹ بھی شامل ہیں۔ ایمرشن بلینڈر کی باڈی اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کی گئی ہے جو صحت کے لیے پلاسٹک سے زیادہ محفوظ ہے۔ہینڈ بلینڈر کے بارے میں ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا،’’ڈاؤلینس ہر گھر کے لیے زیادہ قابل بھروسہ، سہولت اور اسٹائل کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔

اس ہینڈ بلینڈرکو وسیع ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے بعد تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جا سکے۔ یہ پروڈکٹ آرشلک کے انتہائی اعلیٰ معیار کو ظاہر کرتی ہے جس میں معیارات سے متعلق یورپی قواعد و ضوابط کی تعمیل یقینی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :