پی ٹی سی ایل نے EFP کاایوار ڈ برائے بہترین HRM پریکٹسز 2018 جیت لیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP)کا ایوارڈ برائے بہترین ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) پریکٹسز 2018 جیت لیا

جمعرات 21 فروری 2019 17:36

پی ٹی سی ایل نے EFP کاایوار ڈ برائے بہترین HRM پریکٹسز 2018 جیت لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP)کا ایوارڈ برائے بہترین ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) پریکٹسز 2018 جیت لیا۔ احمد جلال، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ، HR آپریشنز، پی ٹی سی ایل نے کمپنی کی طرف سے مذکورہ ایوارڈجناب عمران اسماعیل ،گورنر سندھ سے وصول کیا، جو EFP کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

کانفرس میں کئی نمایاں کارپوریٹ شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔ سیّد مظہر حسین ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر ، پی ٹی سی ایل نے اس موقع پر کہا :” بہترین HRM پریکٹسز پراس اعلیٰ ایوارڈ کا حصول ہمیں ملک کے دیگر اداروں کے درمیان منفرد بناتا ہے اور یہ ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ہم مسابقت، جدت اور کام سے مطابقت رکھنے والے ماحول کو فروغ دینے ، اور ترقی و کامیابی کے لیے صنفی مساوات پر خصوصی توجہ کے ساتھ اس بہترین کلچر کو جاری رکھیں گے ۔

پی ٹی سی ایل ٹیم ورک، ملازمین کی مسلسل فلاع و بہبود اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) اور انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی جانب سے ان ایواڈز کے ذریعے اداروں کے درمیان صحت مندمقابلہ کی حوصلہ افزائی کو بھی سراہا۔ پی ٹی سی ایل ایک جامع اور متنوع کلچر کو ترویج دینے پر یقین رکھتا ہے ۔پی ٹی سی ایل پرائڈ، آئیڈیاز اولمپیاڈ، پی ٹی سی ایل رضاکار، Wellness@work Facebook @ Work ، Hello portal اور دیگر کئی CSR اقدامات کے ذریعے پی ٹی سی ایل اپنے ملازمین کی فلاح اور بہترین HRM پریکٹسز کو متعارف کرنے میں سب سے آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :