Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے خواب ادھورا

وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ سیکیورٹی اور قانونی پیچیدگیوں کے سبب کھٹائی میں پڑ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 فروری 2019 17:37

عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے خواب ادھورا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21فروری2019ء) وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ سیکورٹی اور قانونی پیچید گیوں کے سبب کھٹائی میں پڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں قائم مقام وزیراعظم ہاؤس کو اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ سیکورٹی اور قانونی پیچیدگیوں کے سبب کھٹائی میں پڑ گیا،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں اس زمین و عمارت کی حیثیت میں کسی ممکنہ تبدیلی کے سبب کیپٹیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے پرائم منسٹر ہاؤس کی عمارت کو یونیورسٹی میں منتقل کرنے کی تجویز پر اعتراض لگا دیا ہے جس کے بعد ایچ ای سی نے وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کو نیورسٹی میں منتقل کرنے کے منصوبے پر کام بظاہر روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعتراض کے سبب اعلیٰ تعلیمی کمیشن اسلام آباد نے وزیراعظم ہاؤس کی عمارت سے تقریباَ آدھا کلومیٹر دور موجود میدان میں ایک نئی عمارت تعمیر کر کے اس میں اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے تاہم یہ ادارہ بھی یونیورسٹی کے بجائے ڈگری ایوارڈنگ انسیٹوٹ ہو گا جس میں ریسرچ کے لیے تین سے چار شعبے ہی کام کر سکیں گے،اور وزیراعظم عمران خان کی جانب س پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان بظاہر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

بلکہ اس کی جگہ ایک نئی عمارت میں مجوزہ ادارہ قائم کرنا پڑے گا۔اعلیٰ تعلیم  کمیشن کی ترجمان عائشہ اکرم نے مذکورہ معاملے سی ڈی اے کے اعتراض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای سی کو سی ڈی اے کی جانب سے جواب اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کے مزید کسی حکم نامے کا انتظار ہے،تاہم یونیورسٹی کے قایم کے لیے اسلام آباد ماسٹر پلان کی تبدیلی کی جانی ہے کیونکہ وزیراعظم ہاؤس کے نام سے موجود جگہ پر یونیورسٹی کے قایم کا ایک مماملہ ضرور ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات