5 پولیس اہلکاروں کی سزا موت کے خلاف اپیل کی سماعت

عدالت نے مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے واپس انسداددہشت گردی عدالت کو بھیج دیا

جمعرات 21 فروری 2019 18:07

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے چمن کے چار تاجروں کے قتل میں 5 پولیس اہلکاروں کی سزا موت کے خلاف اپیل کی سماعت، عدالت نے مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے واپس انسداددہشت گردی عدالت کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے اپیلوں کی سماعت کے دوران اپنی آبزرویشن میں کہا کہ سزا یافتہ ملزموں سے ضروری سوالات دوبارہ کیے جائیں، سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ اے سی ایل سی اہلکاروں نے جعلی پولیس مقابلے میں چار تاجروں کو قتل کردیا تھا،قتل ہونے والے تاجروں میں زین الدین ،طاہر واحد اور ابراہیم شامل ہیں اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونے پر نورمحمد، ظہیر مرزا، ظہور خان، ظفر علی اور ارشاد ملک کو سزا موت سنائی تھی، مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلے میں چاروں تاجروں کو قتل کیا،وقوعہ کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا