حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت،عدالت نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی

جمعرات 21 فروری 2019 18:07

حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت،عدالت نے بینکنگ کورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کے ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت،عدالت نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیس اسلام آباد نیب کورٹ منتقل ہورہا ہے ،چیئرمین نیب کا دستخط شدہ لیٹر بینکنگ کورٹ کراچی میں بھی جمع کرایا جاچکا ہے،چیئرمین نیب کا دستخط شدہ لیٹر سندھ ہائی کورٹ میں بھی پیش کیا عدالت نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی کردی ،ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ حسین لوائی اور دیگر 8 ماہ سے جیل میں ہیں کچھ تو خیال کریں،اب تک کچھ ثابت نہیں ہوا ہے سب معصوم ہی ہیں،اگر ایف آئی والے کیس میں ضمانت ہوجاتی ہے تو نیب کے معاملے پر عبوری ضمانت حاصل کرنا ہوگی،انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت بھی ملتوی کردی گئی انور مجید نے ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی