فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اختیارمل گیا
وزیراعظم نے فوج کوبھارتی جارحیت پربروقت جواب دینے کا اختیار دیا، یہ نیا پاکستان ہے، ریاست عوام کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے، تسلیم کرتے ہیں کہ دہشتگردی خطے کا بڑامسئلہ ہے،پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں مالی اور 70ہزارجانوں کا نقصان کیا ہے، دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 فروری 2019 18:03
(جاری ہے)
اسی طرح اجلاس میں افغان امن عمل اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سمیت وزیرخزانہ، وزیرمملکت برائے داخلہ، وزیراطلاعات ونشریات ودیگر سیاسی اور عسکری رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے بھارت کو مذاکرات کی دی گئی پیش کش کی توثیق کردی۔ پاکستان پلوامہ حملے میں ملوث نہیں ہے۔ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں ہی ہوئی ہے۔ بھارت کے پاس اگر حملے کے ثبوت ہیں توپیش کرے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پاکستان خود کاروائی کرے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر دہشتگردی کیلئے پاکستان کی زمین استعمال کرنے میں کوئی ملوث پایا گیا توسخت ایکشن لیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دہشتگردی اور دیگر متنازع امور پر بھی مذاکرات کی پیشکش کی۔ توقع کرتے ہیں کہ بھارت مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا۔ یہ نیا پاکستان ہے،ریاست اپنی عوام کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ دہشتگردی خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ دہشتگردی نے پاکستان کو مالی نقصان کیا۔ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے نیشنل ایکشن تشکیل دیا۔ دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ واضح رہے کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت اور فوج اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، میڈیا پر ایک طرف پلوامہ حملے کی بغیر تحقیق پاکستان پر الزام عائد کردیا جبکہ دوسری طرف پاکستان کودھمکانہ شروع کردیا۔ جس پرپاکستان نے بھی میڈیا پربھارت کو بھرپور انداز میں منہ توڑ جواب دینے کا عمل شروع کررکھا ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے دوران سعودی ولی عہد کے اصرار پر’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ کو بھی مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے درکارماحول قائم ہونا چاہیے۔ بھارت اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور استحکام سمیت پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.