بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی

جمعرات 21 فروری 2019 18:18

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1344ڈالرسے گھٹ کر1335ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی69600روپے سے گھٹ کر69100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59671روپے سے گھٹ کر59242روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔