انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی

جمعرات 21 فروری 2019 18:18

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے گھٹ کر138.70روپے اور قیمت فروخت138.90روپے سے گھٹ کر138.80روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے اورقیمت فروخت139.00روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں10پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.70روپے سے گھٹ کر156.60روپے اورقیمت فروخت158.50روپے سے گھٹ کر158.40روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید180.00روپی اورقیمت فروخت181.80روپے پرمستحکم رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میںاستحکام رہا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے بڑھ کر36.80روپے اورقیمت فروخت37.00روپی سے بڑھ کر37.10روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی ۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے سے بڑھ کر20.50روپے اور قیمت فروخت21.50روپے پرمستحکم رہی ۔