Live Updates

بھارت کی دھمکیوں کے بعد ترکی پاکستان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا

ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خصوصی خط میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 فروری 2019 18:15

بھارت کی دھمکیوں کے بعد ترکی پاکستان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) بھارت کی دھمکیوں کے بعد ترکی پاکستان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا، ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خصوصی خط میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست اور برادر اسلامی ملک ترکی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط ایسے وقت میں تحریر کیا ہے جب پاکستان جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی دھمکیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے نام تحریر کردہ خط میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات