وزیرقانون خیبرپختونخوا سے دسٹرکٹ بارچارسدہ کے وفدکی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 21 فروری 2019 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمدخان سے ڈسٹرکٹ بار کونسل چارسدہ کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگا ہ کیا ڈسٹرکٹ بار کونسل چارسدہ کے وفد نے بار صدر مجیب الرحمن کی زیر قیادت پشاور میں وزیر قانون سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور بار کونسل کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا صدر نے وزیر قانون سے وکلاء کے لئے چیمبر بنانے اور فر نیچر کی فراہمی کا مطابہ کیا سلطان محمد خان نے انکے مسائل پوری توجہ سے سنتے ہوئے انکے مطالبات دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ کو سہولیات اور بڑے پراجیکٹ لانا میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں میںچار سدہ دوسر ے اضلاع کے مقابلے میں پسماندہ رہ چکا ہے انشاء اللہ ہم سب مل کر پورے صوبے کیساتھ ساتھ اس ضلع کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :