وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کانوٹس لے لیا

ہنگو، پاراچنار، باجوڑ، کرم اور دیگر علاقوں میں عمارتوں کی چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

جمعرات 21 فروری 2019 18:49

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کانوٹس لے لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات، دیر ، ملاکنڈ، ہزارہ اور صوبے کے دیگرعلاقوں میں جاری بارشوں اور برفباری سے عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے۔ اور متعلقہ اداروں کو ریلیف سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو عوام کے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو بھی عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے اور انہیں ریلیف دینے کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہنگو، پاراچنار، باجوڑ، کرم اور دیگر علاقوں میں عمارتوں کی چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ازمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے جاںبحق افراد کی بخشش کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :