کھیل کود کی سرگرمیوں سے طلبہ و طالبات کو اچھا انسان بنانے میں بہت مدد ملتی ہے،سیکرٹری تعلیم سندھ

جمعرات 21 فروری 2019 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سیکرٹری تعلیم و لیٹریسی قاضی شاہد پرویز نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی زاہد حسین میمن و میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ ضلع غربی کے مختلف اسکولوں کا گذشتہ روز معائنہ کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کریں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں سے طلبہ و طالبات کو اچھا انسان بنانے میں بہت مدد ملتی ہے طلبہ کی مختلف امور میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے اساتذہ موثر کردار ادا کرسکتے ہیں نصابی سرگرمیوں کو ذمہ داری سے انجام دینے کے ساتھ اس امر پر بھی توجہ مرکوز کی جائے کہ یہانکے رہنے والے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے میں خوشی محسوس کریں نصابی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں چلانے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان اٹدٹ رشتہ ہوتا ہے معیاری تعلیم سے اچھا انسان جنم لیتا ہے تدریسی عمل کو نہایت سہل انداز میں بیان کریں اساتذہ وطلبہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے اور وہ اس ذمہ داری کو موثر انداز میں جاری رکھی ہوئی ہے طلبہ وطالبات اور اساتذہ اکرام کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سیکٹریری اسکول ایجوکیشن و لیٹریسی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی ،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی ،ایجوکیشن آفیسر ،اسسٹنٹ کمشنر او ر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :