Live Updates

وفاق اور سندھ حکومت ایک بار پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے

اینٹ کا جواب پتھرسےدینگے،سندھ میں یلغارکی گئی تومزاحمت کی جائےگی،پیپلز پارٹی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 18:53

وفاق اور سندھ حکومت ایک بار پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 فروری 2019ء) :پیپلز پارٹی نے صوبے میں کسی بھی قسم کی سیاسی یلغار کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق آغاسراج درانی کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی نے سر جوڑ لئیے ہیں۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی حکومت کے خلاف خاصے متحرک ہو چکے ہیں ۔موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف اپوزیشن سے رابطے بڑھا دئیے ہیں۔

گزشتہ روز 4گھنٹوں کے اندر اندر مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے 2 ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھی موجود تھے۔اپوزیشن کےخلاف کارروائیوں پرآئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلےہی کہاتھاکہ حکومت کےخلاف اپوزیشن کو متحد ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری اور امیر جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی اور دیگر امور پر بھی بات کی گئی۔اس ملاقات میں حکومت کے خلاف باضابطہ احتجاج تحریک شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔اس پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری نظام کو مفلوج کرنےکی سازش ہے۔اینٹ کا جواب پتھرسےدینگے،سندھ میں یلغارکی گئی تومزاحمت کی جائےگی۔

پیپلزپارٹی کوکارروائی پر نہیں ،طریقہ کار پر اختلاف ہے۔کیا نیب کا سندھ میں کوئی دفتر موجود نہیں۔اگرنیب سندھ میں ہےتو گرفتاری سندھ میں بھی ہوسکتی تھی۔وزیراعظم عمران خان اس گرفتاری پرخاموش ہیں۔علیم خان کی گرفتاری ڈراماہے،اسےاسپیکرکی گرفتاری سےنہ جوڑاجائے۔نیب نےآغا سراج درانی کےگھرمیں داخل ہوکرا ن کی فیملی کوہراساں کیا واضح ہو کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نےکہاکہ آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہم نیب کا مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک نابالغ حکومت ہے ، بیک سیٹ ڈرائیور کبھی بھی سیاست کو نہیں سمجھ سکتا۔ حکومت کے نابالغ ہونے کی وجہ سے ہی معاملہ مزید بگڑ رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات