اے ڈی سی جی کا پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام جہلم میں قائم آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 فروری 2019 19:07

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر،جہلم) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدیت پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی نے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر ا ہتمام جہلم میں قائم آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا ا ورانتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی جی نزارت علی نے مختلف سکولوں میں جماعت 8 کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود طلبہ کو دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول اور گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول میں قائم مرکز کا دورہ کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نزارت علی نے سینٹرز میں امتحان کے انعقاد کے سلسلہ میں کہا کہ امتحانی نظام کو شفاف اور بوٹی مافیا سے پاک ہونا چاہیے تاکہ محنتی اورہونہار بچوں کو ان کی محنت کاصلہ ملے او رکسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ جبکہ بچوں کو پیپر دینے کے لئے بہتر ماحول کی فرہمی کو یقینی بنانا چاہیے انہوں مختلف امیدواروں کی رول نمبر سلپس کی چیکنگ کی اور متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایت جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :