Live Updates

مودی سرکار غلطی نہ کرنا،بھارت نے جنگ مسلط کی تو 65سے بھی بدتر حالت کر دیں گے‘وزیر اطلاعات پنجاب

سرجیکل سٹرائیک اتنا آسان نہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے ،بھارت نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تو انکے فوجیوں کا سرمہ بن جائے گا ایران اور افغانستان سے بھی امن اور مذاکرات چاہتے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کریگا‘فیاض الحسن چوہان کا سیمینار سے خطاب نیب میں ہمارا کوئی کردار نہیں،احتساب کا موسم چل رہا ہے تو زرداری خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں‘پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 فروری 2019 19:20

مودی سرکار غلطی نہ کرنا،بھارت نے جنگ مسلط کی تو 65سے بھی بدتر حالت کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک اتنا آسان نہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے ،پاکستان نے سمال ٹیکنیکل بم بنائے ہوئے ہیں ،بھارت نے اگر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تو ان کے فوجیوں کا سرمہ بن جائے گا،ایران اور افغانستان سے بھی امن اور مذاکرات چاہتے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کریگا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پی ایف یو جے کے زیر اہتمام بھارت کا جارحانہ طرز عمل اور میڈیا کا کردارپر سیمینارسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سجاد میر، ارشاد حقانی، سلمان غنی، اور رانا عظیم نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صحافیوں کو اچھا سیمینار منعقد کروانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں جان بوجھ کر وزیر خارجہ نہیں رکھا گیا ۔تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف نے کلبھوشن کا نام بھول کر بھی نہیں لیا ۔بھارتی وکیلوں کا سب سے بڑا دفاع نواز شریف کا پاکستان مخالف بیان تھا ۔دھرتی ماں سے بے وفائیاں کرنے والوں کا انجام سب کے سامنے ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے لیڈروں نے اپنے ملک کو بیچا ۔

پہلے وزیر اعظم کی طرف سے مخالف بیان پر تھپکی ملتی تھی۔پچاس فی صد میڈیا ہاوسز دودھ میں میگنیاں ڈال کربات کرتے تھے ۔اب کی بار سب کو پتہ ہے کہ حکومت، فوج، ادارے، صحافی اور وکلاء سب اکٹھے ہیں ۔سو فی صد بھارتی میڈیا را کی گود میں پلتا ہے ۔اس دفعہ آل زرداری اور آل شریف نے بھی مثبت کردار ادا کیا ۔ مودی جیتتے نہیں ان کا مستقبل گجرات کا چائے والا کھوکھا ان کا مستقبل ہے ۔

انہوںنے کہا کہ دس بارہ سال پہلے جب تاجر تھے تب خلیل میاں فاختائیں اڑایا کرتے تھے ،اب عمران خان کے پاس قیادت ہے جو پیدا ہی ہیرو ہوا تھا ،پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھارت سے بات کی،میٹھے میٹھے انداز میں مودی سرکار کو پیغام دے دیا ہے ۔امن کے لیے آؤ گے تو مذاکرات کریں گے ۔پہلا مسئلہ کشمیر، دوسرا پانی اور تیسرا کلبھوشن ہمارا مسئلہ ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے فورس بنائی ۔چانکیہ اور میکاولی کی آئیڈیالوجی کے مطابق یہ سیاست کررہے ہیں ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت سے جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں ۔ایران اور افغانستان سے بھی امن اور مذاکرات چاہتے ہیں ۔پاکستان ترقی کرے گا اور بھرپور طریقے سے کرے گا ۔بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرائت نہیں کرے گا ۔

مودی سرکار یہ غلطی نہ کرنا جو جذبہ ہم رکھتے وہ تم نہیں رکھتے۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے دعوی کیاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد پاکستان تنہا ہو گیا،میںپوچھتا ہوں کہ آصف زرداری نے کونسی عینک لگارکھی ہے کہ انھیں بین الاقوامی منظر نامہ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کو عالمی اہمیت مل رہی ہے۔ چین ،ترکی اور ملائشیا سے تعلقات میںبہتری آرہی ہے۔عرب امارات اور قطر کے ساتھ تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں ۔سعودی عرب نے بھی پاکستان میں بیس ارب کی سرمایہ کاری کی ہے۔برطانیہ نے ائیر لائن کا آغاز کیا۔ طالبان مزاکرات کے لیے راضی ہوئے۔ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی اور یہ سب عام آدمی کو نظر آ رہاہے لیکن زرداری صاحب کویہ نظر نہیں آ رہا۔

احتساب کا موسم چل رہا ہے تو زرداری صاحب خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ زرادری صاحب کرپشن کے جن ہیں ان کی جان جن طوطوں میں ہے وہ سراج درانی اور شرجیل میمن ہیںاور ایک طوطی ایان علی بھی ہے۔زردار ی صاحب پریس کا نفرنس کر کے مولا نا کے گھر گئے اور پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ۔نواز شریف نے پاکستانی اداروں پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اوربھارت نے نواز شریف کے اس بیان کو ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کیا ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ نیب نے اپنی کارروائی کرنی ہے چاہے کوئی بھی ہو۔نیب میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ن لیگ اور پی پی نے خود نیب کے چیئر مین کو مقرر کیا ہے۔اگرسراج درانی بے گناہوئے تو کلئیر ہو جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات