باکسر عامر خان کا اکیڈمی سے پہلے پاکستانی باکسر کی بڑی فائٹ کا اعلان

پاکستانی باکسر عثمان وزیر پہلی مرتبہ نیویارک میں ہونے فائیٹ کرے گا، باکسر عامر کا بیان

جمعرات 21 فروری 2019 19:43

باکسر عامر خان کا اکیڈمی سے پہلے پاکستانی باکسر کی بڑی فائٹ کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پاکستانی باکسر عامر خان نے عامر خان اکیڈمی سے پہلے پاکستانی باکسر کی بڑی فائٹ کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان وزیر 20 اپریل کو عامر خان کے کارڈ پر نیویارک میں فائٹ لڑیں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان کے مطابق پاکستانی باکسر عثمان وزیر پہلی مرتبہ نیویارک میں ہونے فائیٹ کرے گا۔عامر خان نے کہا کہ عثمان وزیر بہترین چمپئن ہے جس نے پاکستان کے لئے کئی ٹائٹل حاصل کئے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ یہ حیرت انگیز بات ہے کہ پاکستانی باکسر نیویارک میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :