ہفتہ وار تعطیلات میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،فواد چوہدری کا ٹوئٹ

جمعرات 21 فروری 2019 20:20

ہفتہ وار تعطیلات میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،فواد چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہفتہ وار تعطیل تبدیل کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ میڈیا اور سو شل میڈیا پر چلنے والی تما م خبریں بے بنیا د ہیں ۔

(جاری ہے)

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہفتہ وار تعطیل تبدیل نہیں کی جا رہی، نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے انہو ں نے وضاحت کی کی ہفتہ وار تعطیل تبدیل کیے جانے سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں ہفتہ وار تعطیل کے کیلنڈر میں کو ئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ۔واضح رہے کہ افواہیں تھیں کہ وفاقی حکومت نے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کر دی ہے

متعلقہ عنوان :