Live Updates

ْ 6 گھنٹے نیب نے آغا سراج درانی کے اہلخانہ کو حبس بے جا رکھا،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،شہلا رضا

نیب کے 13افسران اندر تھے، اگر اہلخانہ کے ساتھ یہ سلوک جاری رہے گا تو پورا سندھ اسکا جواب دے گا،صوبائی وزیر سندھ

جمعرات 21 فروری 2019 20:43

ْ 6 گھنٹے نیب نے آغا سراج درانی کے اہلخانہ کو حبس بے جا رکھا،کوئی پوچھنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) رہنما پیپلزپارٹی و صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ 6 گھنٹے نیب نے ااسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہلخانہ کو حبس بے جا رکھا، یہ انتہائی ناقابل برداشت واقعہ ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ آغاسراج درانی کے گھر پر چھاپے کے دوران انکے گھر کے دروازے بند تھے،نیب کے 13افسران اندر تھے، ہم گرفتاریاں برداشت کرسکتے ہیں،اگر اہلخانہ کے ساتھ یہ سلوک جاری رہے گا تو پورا سندھ اسکا جواب دے گا،انہوں نے کہا کہ جو قاتل ہوتا ہے ،اسکے گھر بھی جا کر یہ سلوک نہیں کیا جاتا ، ہمیں یہ یر صورت گوارہ نہیں ہے کہ لوگوں پر دباو ڈالنے کے لیے گھر کی خواتین کو حبس بے جا میں رکھا ، میں حیران ہوں کہ وزیر اعظم پر ہیلی کاپٹر فنڈنگ کیس ہے،انکی بہن بھی مقدمات کی زد میں ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

شہلارضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تمام اطلاعات مل رہی ہیں ، کے پی کے کا افسر گرفتار ہوتا ہے تو وِزیراعظم ٹوئٹ کرتے ہیں، آغا سراج درانی تحریک انصاف کے مطالبے پر استغفی کیوں دیں کیا عمران خان اور پرویز خٹک نے استغفی دیا ۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات