افیون کے بیج ، دیگر منشیات سمگلنگ کا الزام ، امریکہ نے بھارتی باشندے پر پابندی عائد کردی

جمعرات 21 فروری 2019 20:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) امریکی حکام نے گزشتہ روز ایک بھارتی باشندے اور اس کے والدین پر افیون کے بیج اوردیگر منشیات کے عالمی سمگلنگ نیٹ ورک میں مبینہ کرداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ جسمیت حاکم زادہ ، جو متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہے،ایک بڑا غیر ملکی منشیات سمگلر ہے،جس نی2008ء سے اب تک سینکڑوں ملین ڈالر ملک سے باہر منتقل کئے ہیں۔حاکم زادہ کا عالمی منشیات سمگلنگ اور منی لانڈرنگ دنیا بھر میں ہیروئن اور افیون کے بیج سمگل کرنے میں ملوث ہے،یہ بات محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائے دہشتگردی اور فنانشل انٹیلی جنس سیگل منڈیلکر نے ایک بیان میں بتائی ہے۔