Live Updates

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

پاک بھارت کشیدگی سمیت ملکی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 فروری 2019 20:48

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی  ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پلوامہ حملہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی سمیت ملکی سلامتی اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی جو 30 منٹ تک جاری رہی ‘ اس موقع پر ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت افغان امن عمل میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنمائوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور پلوامہ خودکش حملے کے بعد بھارتی دھمکیوں سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات