وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،

پاک ایران تعلق بڑھانے پر اتفاق سفیر نے شیخ رشید کو قازوین رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا دونوں ممالک کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری باہمی مفاد میں ہے، شیخ رشید

جمعرات 21 فروری 2019 20:55

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے ۔دونوں رہنمائوں نے پاک ایران تعلقات مزید مضبو اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کو ایرانی حکومت کی طرف سے قازوین رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا ،ایرانی صدر حسن روحانی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ہونگے۔

تقریب رواں برس چھ مارچ کو منعقد ہوگی۔ وزیر ریلوے نے ایران کی دعوت قبول کرلی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔ کوئٹہ، تا فتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی - شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے ایرانی ریلوے مہارت سے استفادہ کے گا۔ تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں جلد تشکیل دی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ایران اور پاکستان اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہمسائے ہیں۔ مضبوط مذہبی، سماجی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان؛ ایران کا برادر ملک ہے، تعلقات بہت دیرینہ ہیں