Live Updates

افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو صفحہء ہستی سے مٹانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،سروے رپورٹ

ہندوستان کسی بھول میں نہ رہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ہندوستان کو اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی ْہندوستان بوکھلاہٹ میں اپنے قد کاٹھ سے اُونچی باتیں کرنے لگا ہے جو محض دیوانے کا خواب ہے افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کو حملہ کرنے کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کا جواب دیکر پاکستان اور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا پوری قوم اُن کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے،شہریوں کا اِظہار ِ خیال

جمعرات 21 فروری 2019 20:55

افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو صفحہء ہستی سے مٹانے کے لئے ہمہ وقت ..
حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) افواج پاکستان ہمارا فخرہیں، ہم سب اِن کے شانہ بشانہ دشمن کو صفحہء ہستی سے مٹانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ہندوستان کسی بھول میں نہ رہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ہندوستان کو اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔ہندوستان بوکھلاہٹ میں اپنے قد کاٹھ سے اُونچی باتیں کرنے لگا ہے جو محض دیوانے کا خواب ہے ،افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کو حملہ کرنے کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کا جواب دیکر پاکستان اور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا پوری قوم اُن کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ سروے میں شہریوں کا اِظہار ِ خیال ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہندوستان پر سوار جنگی جنون ،بوکھلاہٹ اور پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیوں کے حوالے سے حسن ابدال میںکئے گئے ایک عوامی سروے میںزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اِظہار خیال کیا۔

محمد ہاشم خان نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر اور قیمتی سرمایہ ہے ،پوری پاکستانی قوم نہ صرف متحد ہے بلکہ افواج پاکستان کے ساتھ ملک کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار کھڑی ہے،اگر ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کریگا تو افواج پاکستان اُسے صفحہء ہستی سے مٹادیگا ۔لالہ غلام حسین نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان دشمن کو کسی صورت نہیں بہاتے ، اللہ رب العزت کے بعد پاکستان کی حفاظت پر ایسے شیردل معمور ہیں جن کے نام سے دشمن پر کپکپی اور لرزہ طاری ہوجاتا ہے ،پوری قوم پاکستان کے جانباز سپاہیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہمہ وقت تیار کھڑی ہے جو دشمن ہندوستان کو دھول چٹاکر اُسے اُس کی اوقات یاد کرادیگی۔

بشیرگجر نے کہا کہ ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے کی بھول میں نہ رہے افواج پاکستان دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اگر ہندوستان کی جانب سے پہل کی گئی اور حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ہندوستان کو اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی ہندوستان جنگی جنون اور بوکھلاہٹ میں اپنے قد کاٹھ سے زیادہ اُونچی باتیں کررہا ہے جو محض دیوانے کا خواب ثابت ہونگی۔

ارشاد علی نے کہا کہ ہندوستان پاکستان اور افواج پاکستان کے نام سے اِس قدر خوفزدہ ہوچکا ہے کہ وہاں ہونے والے ہر واقعہ کا بے بنیاد اور من گھڑت الزام پاکستان پر عائد کردیتا ہے،پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی نہ صرف بھرپور طاقت رکھتا ہے بلکہ ہندوستان کا جنگی جنون اور غرور مٹی میں ملاسکتا ہے۔

یاسر حیات خان نے کہا کہ ہندوستان صرف دھمکی دے کر اپنی عوام کو خوش کررہا ہے جبکہ حقیقت اِس کے برعکس ہے ،ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے ہزاربارسوچے گا پاکستان پر حملہ کرنا کوئی مذاق نہیں اگر ہندوستان نے ایسی کوئی حماقت کی تو اُسے دِن میں تارے نظر آجائیں گے افواج پاکستان ہندوستان کا سارا غرور خاک میں ملادے گا۔اسراراحمد نے کہا کہ درحقیقت ہندوستان کو پاکستان فوبیا ہوگیا ہے اُسے ہر جگہ ،ہروقت اور ہرچیز میں پاکستان ہی دکھائی دیتا ہے ،پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جو دشمنان پاکستان کو نیست ونابود کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہیں ،پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں جو ہندوستان جیسے دشمن سے ڈر جائیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہندوستان کا ہوش ٹھکانے آجائے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات