چیئرمین قائمہ کمیٹی معدنیات خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران کے نوٹس پر ڈی جی ہیلتھ کی کارروائی

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں بھرتی شدہ 34 ملازمین کو برخاست کر دیا

جمعرات 21 فروری 2019 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران کے نوٹس پر ڈی جی ہیلتھ نے کارروائی کرتے ہوئے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں بھرتی کئے جانے والے 34 ملازمین کو برخاست کر دیا ، سیدوٹیچنگ ہسپتال میں غیرقانونی بھرتی کئے جانیوالی افراد کامعاملہ نے ایم پی اے گران خان نے اعلیٰ سطح پراٹھایاتھا، غیرقانونی بھرتی ہونے والے تمام افراد کو برخاست کرنے کی احکامات جاری ، عزیز اللہ گران نے ان افراد کو دوبارہ قانونی طورپر اوربغیرکرپشن لینے کامطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق نگران حکومت میں سرکاری ملازمتوں پرپابندی کے باوجود سیدوٹیچنگ ہسپتال میں غیرقانونی بھرتی کئے جانیوالے افراد کامعاملہ ایم پی اے عزیز اللہ گران نے اعلیٰ سطح پر اٹھالیاتھا، اوراعلیٰ حکام پرواضح کیاتھاکہ ان افراد کو رشوت کے ذریعے بھرتی کیاگیاہے اورانہوں نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف آخری حد تک جانے کاعزم کیاتھا، اورمئوقف اختیارکیاگیاکہ میں ان لوگوں کو نوکری دینے کے خلاف نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

بلکہ غیرقانونی کام اورکرپشن کے ذریعے غریبوں کو جمع پونجی سے محروم کرکے بھرتی کیاتھا، لہٰذا ان افراد کی غیرقانونی بھرتی ہونے کانوٹس لیاجائے اورگران خان نے یہ بھی مئوقف اختیارکیاکہ ان افراد کو ان اسامیوں پر دوبارہ لیاجائے۔ لیکن قانونی تقاضے پورے کئے جائے اوررشوت کے بغیربھرتی کئے جائے ، ان کے اس نوٹس پرڈی جی ہیلتھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نگران حکومت میں غیرقانونی طورپربھرتی کئے جانے والے 35افراد کو برخاست کردیاہے۔

جو عزیز اللہ گران خان کی مئوقف کی تائید کرتاہے۔ ادھرعزیز اللہ گران نے ایک بارپھرواضح کردیاہے کہ میں غریبوں کے نوکریوں کے خلاف نہیں بلکہ اس وقت کے ایم ایس اور بعض سرکاری لوگوں نے ایسے حالت میں غیرقانونی کام کیاجو اس وقت بھرتی پرپابندی تھی ، ان سے مبینہ طور پر رشوت لیکر بھرتی کیاگیا لہٰذا آج بھی میرامطالبہ ہے کہ ان لوگوں کو دوبارہ ان پوسٹوں پر بھرتی کردیاجائے اورقانونی تقاضے پورے کرکے ان کونوکریاں دی جائی