ملک میں توانائی بحران رہنے کی وجہ مربوط انرجی پلاننگ اور پالیسی کانہ ہونا ہے، خسرو بختیار

جمعرات 21 فروری 2019 21:00

ملک میں توانائی بحران رہنے کی وجہ مربوط انرجی پلاننگ اور پالیسی کانہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران رہنے کی وجہ مربوط انرجی پلاننگ اور پالیسی کانہ ہونا ہے۔ہیعوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں حکومت توانائی کی ضروریات مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں انرجی کے حوالے سے منقعد اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت پائیدار ترقی کیلئے مربوط انرجی پلاننگ کی دوسری اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، یو ایس ایڈ پاکستان، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو کا کہنا تھا کہ مستقل اور پائیدار ترقی کیلئے مربوط انرجی پلاننگ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران رہنے کی وجہ مربوط انرجی پلاننگ اور پالیسی کانہ ہونا ہیحکومت توانائی کی ضروریات مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کام کر رہی ہیعوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ مربوط انرجی پلاننگ کیلئے یو ایس ایڈ پاکستان اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔راٹھور

متعلقہ عنوان :