مسلسل بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:عثمان بزدار

نشیبی علاقوں اور سڑکوں سے نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ کا بارشوں کے باعث مختلف حادثات اور واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 21 فروری 2019 21:11

مسلسل بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںاور انتظامی افسران، ٹریفک پولیس حکام، واسا، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام عوام کی مشکلات دورکرنے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور سڑکوں سے نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور نشیبی علاقوں سے پانی فوری طور پر نکال کر رپورٹ دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے بارشوں کے باعث مختلف حادثات اور واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملتان، فاروق آباد، روجھان سمیت دیگر شہروں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہی