حکومت کے سامنے ایف پی سی آئی کی کوئی وقعت نہیں ، اسکی اہمیت و افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے، ترجمان ایف پی سی سی آئی

جمعرات 21 فروری 2019 21:15

حکومت کے سامنے ایف پی سی آئی کی کوئی وقعت نہیں ، اسکی اہمیت و افادیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ایف پی سی سی آئی کے مرکزی ترجمان احمد جواد نے کہا کہ فیڈریشن کی ناقص پالیسیوںں کی بناء پر سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو مسلسل نظرانداز کیا گیاجوکہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ایف پی سی سی آئی اپنے متعین کردہ اہداف پر کام نہیں کر رہا۔

کسی ملک کے سربراہ کا دورہ کے موقع پر اس ملک کے فیدڑیشن کے چیمبرزکے عہدیداران کو مدعو کیا جاتاہے تاکہ بزنس کمیونتی اور سربراہ اور وفود کے ساتھ تعلقات بڑھائیںجائیں ۔لیکن سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر اس ملک کی فیڈریشن کی ناکام پالیسیوں کی بناء پرانکو سعودی انوسمنٹ کانفرس اور عشائیہ یا ظہرانہ کسی بھی پروگرام میں مدعو نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بزنس سعودی کونسل میں بھی ایف پی سی سی آئی کے سابق عہدہدان کوبھی ذاتی حیثیت میں مد عو کیاگیا جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ برسر اقتدار گروپ یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی کو اس مقام اس موڑ پر کھڑا کر دیا ہے حکومت کے سامنے ایف پی سی آئی کی کوئی وقعت نہیں رہ گئی اور اسکی اہمیت و افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض ہر سال الیکشن جیت کر اقتداد پر قابض رہنا اچھی کارکردگی کی دلیل نہیںہے اگر برسر اقتدار گروپ یو بی جی نے حقیقی معنوں میں کاروباری طبقہ کے لئے کام کیا ہوتا تو ایف پی سی سی آئی کے گراف کو بلندیوں پر لے جاتے اور حکومت پاکستان ہر اقتصادی فورم اور میٹنگز میںایف پی سی سی آئی کی قیادت کو ساتھ لیکر چلتی۔

یوبی جی کے لیے ایک شرم ناک بات ہے کہ انہوں نے فیڈریشن چیمبر میں اپنی جاگیر قائم کرنے کی خاطر ایف پی سی سی آئی کا م معیار گرا دیا ہے احمد جواد نے مزید کہاآنیواے صدارتی انتخاب2020 جو کہ دسمبر2019 میں ہونگے اسکے لئے صوبہ پنجاب کی باری ہے اور اسکے لئے بزنس مین پینل ایک مستند اور تجربہ کار شخص کو صدر نامزد کرے گی تاکہ ایف پی سی سی آئی کا کھویا ہوا وقار بحال کیا جائی