ْکوئٹہ، معلومات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گناہوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،مولانا محمد عمران عطاری

علم دین سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نیکی کرنے جاتے اور گناہ کرکے آجاتے ہیں حتی کہ تلاوت قرآن درست نہ کرنے کی وجہ سے بجائے ثواب کے انہیں گناہ ملتا ہے، نگران دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری

جمعرات 21 فروری 2019 21:33

ْکوئٹہ، معلومات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گناہوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،مولانا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گناہوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،علم دین سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نیکی کرنے جاتے اور گناہ کرکے آجاتے ہیں حتی کہ تلاوت قرآن درست نہ کرنے کی وجہ سے بجائے ثواب کے انہیں گناہ ملتا ہے،آج جو طلباعالم کورس مکمل کرکے فارغ ہوگئے ہیں اس پر ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں وہ والدین خوش نصیب ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کوعالم دین بنانے کا انتخاب کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ نگران شوری نے کہا کہ قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے جس کی تلاوت کرنے والے کو فائدہ ہوتا ہے لیکن اگر کوئی شخص قرآن نہ بھی پڑھے محض اس کا قرب حاصل کرے ،اسے بوسہ دے اور اسے اپنے سینے سے لگائے تو اس عمل سے بھی اس کا دل دھلتا ہے۔

(جاری ہے)

آج بڑے بڑے بیوپاری ،تاجر اور ملازمین طبقہ قرآن کریم نہیں پڑھتا ، قرآن کریم اللہ عزوجل کا پاکیزہ کلام ہے ،اللہ تعالی نے ہر خشک وتر کا ذکر قرآن میں فرمادیا ہے ،افسوس ہم قرآن کو چھوڑ کر نہ جانے کن کاموں میں لگ گئے ہیں ،قرآن کریم کی تلاوت کریں یہ دل کو دھوتا ہے،خود قرآن کریم اپنے تلاوت کرنے والے کی شفاعت فرمائے گا،چند منٹ کی تلاوت سے آپ عظیم ثواب کے حقدار بن جائیں گے۔

مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ افسوس ہمیں اسلام کے بنیادی علوم بھی معلوم نہیں، اسلام لوگوں کو تکلیف نہ دینے کا حکم دیتا ہے لوگوں کو تکلیف نہ دینے اور تکلیف سے بچانے والے کیلئے بشارتیں ہیں۔براہ کرم دین اسلام کوپڑھیں اسلام ہر چیز کے بارے میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے ،بزرگان دین کے اخلاق کریمہ سے متاثر ہوکر لوگ اسلام قبول کرلیتے تھے،دوسروں کی تکلیفوں کو محسوس کریں ، ہمیں جہالت کی موت نہیں مرنا اہل علم بن جائیں ،جو علوم فرض ہیں کم از کم اس کا علم ضرور سیکھیں اللہ تعالی ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی