حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 18 فٹ بلند ہوگئی، ڈیم لیول 300فٹ تک پہنچنے کی امید

جمعرات 21 فروری 2019 21:38

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 18 فٹ بلند ہوگئی، ڈیم لیول 300فٹ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ سے بلند ہو گئی جس کے بعد ڈیم سے کراچی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی غیر معمولی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بلوچستان اور گردونواح میں بارشوں سے حب ڈیم میں صرف دو فٹ پانی آیا تھا جبکہ حب ڈیم کی سطح اپ ڈیڈ لیول پر پہنچ جانے کے باعث کراچی کو پانی کی سپلائی بند کردی گئی تھی اب ڈیم میں پانی کے موجودہ ذخیرہ سے کراچی کے ضلع غربی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔ بلوچستان میں موجود حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے، جہاں سے پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔