پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 10کروڑ12لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کر 14ارب79کروڑ46لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

جمعرات 21 فروری 2019 21:40

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 10کروڑ12لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 10کروڑ12لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںملکی ذرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کر 14ارب79کروڑ46لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق15 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں10کروڑ12لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت14ارب89کروڑ58لاکھ ڈالر سے گھٹ کر14ارب79کروڑ46لاکھ ڈالر ہوگئی ۔

اسی مدت کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت میں16کروڑ29لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت8ارب 20کروڑ59لاکھ ڈالر سے گھٹ کر8ارب4کروڑ30لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں6کروڑ17لاکھ ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب68کروڑ99لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب 75کروڑ16لاکھ ڈالر ہوگئے ۔مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔