سید تجمل عباس آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کے بوائز سنگلز میں حذیفہ عبدالرحمن،ترکی کے برک الوس اور کویت کے بادرالعبداللہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 21 فروری 2019 21:45

سید تجمل عباس آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کے بوائز سنگلز میں حذیفہ عبدالرحمن،ترکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سید تجمل عباس آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کے بوائز سنگلز میں حذیفہ عبدالرحمن،ترکی کے برک الوس اور کویت کے بادرالعبداللہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، دلاور عباس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹاپ سیڈ حذیفہ عبدالرحمن نے تھائی لینڈ کے ماجولی ماگیولی کو 6-3 اور 6-2 سے، ترکی کے برک الوس نے پاکستان کے شعیب خان کو 6-4، 1-6 اور 6-3 کو، کویت کے بادرالعبداللہ نے تھائی لینڈ کے نتھن کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گرلز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں فلپائن کی بے فرانسزکا اور رنی ماری نے ملائیشیا کی چولی زی ینگ اور پاکستان کی شیمزہ دورب کو6-1 اور 6-2 سے ہرا دیا۔ گرلز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ترکی کی ایسیگل میرٹ نے ملائیشیا کی کٹ زی ابو یینگ کو 6-1، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔