نقل کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی نقل ناسور ہے کاپی کلچر کا خاتمہ کرنا بورڈ کی اولین تریج ہے،سیکریڑی بلوچستان ثانوی تعلیمی بورڈ

جمعرات 21 فروری 2019 21:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سیکریڑی بلوچستان ثانوی تعلیمی بورڈ شوکت سرپراہ نے کہا ہے نقل کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی نقل ناسور ہے کاپی کلچر کا خاتمہ کرنا بورڈ کی اولین تریج ہے نقل سے پاس ہونے والے اور ان پڑھ میں کوئی فرق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڑک کے سالانہ امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے امتحانی سینٹرز میں طلبا کے پیپر چیک کیئے اور عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کریں انہوں نے کہا نقل کی کسی صورت کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی نقل ایک ناسور ہے کاپی کلچر کا خاتمہ کرنا بلوچستان بورڈ کی اولین تریج ہے اس مرتبہ اچھی شہریت اور تجربہ کار اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں امتحانات کی موثر طریقے سے مانٹرنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کوتاہی برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے تمام والدین سے کہا وہ اپنے بچوں کو موبائل فون نہ دیں بلکہ ان کے پڑہائی پر توجہ دیں پیپر کے دوران اگھر کسی طلباہ سے موبائل فون برآمد ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا امتحانات میں نقل سے پاس ہونے والے اور ان پڑھ میں کوئی فرق نہیں طلباء حصول علم پر توجہ دیں محنت کو اپنا شعور بنا کر ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں کیونکہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں اور نوجوانوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :